0
Friday 18 Jun 2021 18:16

طالبعلم کیساتھ بدفعلی کا معاملہ، مفتی عزیز الرحمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ناکام

طالبعلم کیساتھ بدفعلی کا معاملہ، مفتی عزیز الرحمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے واقعے میں ملوث مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹاون شپ میں چھاپہ مارا تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔ پولیس کے مطابق ملزم مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کیلئے ٹاون شپ کے مدرسے میں چھاپہ مارا گیا لیکن ملزم اپنے بیٹوں سمیت فرار ہو چکا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اکثر اس مدرسے میں ٹھہرتا تھا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مدرسے میں استاد کی طالبعلم سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔ مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کا بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ویڈیو ڈھائی تین سال پرانی ہے اور طالبعلم صابر شاہ کو میرے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔ مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتا ہوں میں نے ہوش و حواس میں ایسا کوئی فعل نہیں کیا، مجھے نشہ آور چیز پلائی گئی، میں ہوش و حواس میں نہیں تھا۔ مفتی عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ کیس کا مرکزی کردار صابر شاہ فرار ہے۔
خبر کا کوڈ : 938736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش