0
Friday 18 Jun 2021 18:51

وزیر خزانہ نے شاعرانہ بجٹ پیش کر کے سب کو حیران کردیا، علامہ جواد نقوی

وزیر خزانہ نے شاعرانہ بجٹ پیش کر کے سب کو حیران کردیا، علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ و تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے موجودہ بجٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جو بھی بجٹ پیش کرتی ہیں اس میں آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں اور یہ صرف کاغذی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ موجودہ بجٹ کو جانچنا ہے تو پچھلے سال کے بجٹ سے موازنہ کرنا پڑے گا لیکن ہمیشہ کی طرح پچھلے بجٹ پر خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن یا حکومتی اراکین پچھلے بجٹ پر گفتگو نہیں کرتے کہ آیا پچھلے سال کے آمدن اور اخراجات کے اہداف حاصل ہوئے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کو چاہیے کہ پچھلے سال کے بجٹ پر تجزیہ پیش کریں اور قوم کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کریں۔ پاکستانی معیشت ہمیشہ سے کمزور رہی ہے، لیکن گزشتہ 2 سالوں میں معیشت کی کارکردگی بدمزگی اور حرج مرج کا شکار رہی ہے۔ جب ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، معیشت لڑکھڑا رہی ہے اور غیر ملکی قرضوں کو بوجھ بڑھ رہا ہے، ایسے حالات میں ایک شاعرانہ اور بجٹ پیش کرنا حال میں وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے والے شخص کا کمال ہے۔ موجودہ وزیر خزانہ نے پیپر پر ایسا بجٹ پیش کیا ہے کہ لگتا ہے پاکستان کی معیشت جرمنی اور جاپان سے بھی زیادہ مضبوط معیشت ہے۔

علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر خزانہ نے شاعرانہ بجٹ پیش کر کے سب کو حیران کر دیا اور لوگوں کی مایوسی دُور کرنے کی کوشش کی ہے۔ اپوزیشن اور تجزیہ مگار مسلسل شور مچا رہے ہیں کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد و شمار صحیح نہیں، لیکن پاکستانی قوم بجٹ کمنٹری سن کر خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش جو اعداد و شمار بتائے گئے وہ حقائق پر مبنی ہوتے اور خدا کرے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو۔
خبر کا کوڈ : 938739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش