0
Friday 18 Jun 2021 18:42

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے شامی سرحدی چوکی پر حملہ

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے شامی سرحدی چوکی پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے گولان ہائیٹس کے قریب واقع شامی علاقے قنیطرہ میں ایک سرحدی چوکی پر توپخانے سے حملہ کیا ہے۔ صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق یہ حملہ نئی صیہونی حکومت کی جانب سے شام پر پہلا ہوائی حملہ ہے جس میں 1 شامی سرحدی چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صیہونی رپورٹ کے مطابق شام کی یہ سرحدی چوکی مقبوضہ فلسطینی سرحد سے 150 میٹر کے فاصلے پر تعمیر کی گئی تھی جس پر شامی فوج کا بریگیڈ90 تعینات ہے جبکہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے اس چوکی کو ٹینک کے گولے کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے فوجی ترجمان ایویخائی ادرعی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں دعوی کیا ہے کہ شامی فوج کی ایک چیک پوسٹ جو گولان ہائیٹس پر واقع مغربی الفا لائن کے اندر واقع تھی، تباہ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے گذشتہ کئی سالوں سے شام پر گاہے بگاہے ہوائی حملے کئے جاتے ہیں جبکہ آخری مرتبہ غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے لبنانی ہوائی حدود میں گھس کر شام پر متعدد میزائل داغے تھے جن کا شامی ہوائی دفاع نے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے حملہ آور میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 938740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش