0
Friday 18 Jun 2021 21:50

قدس شریف کے دفاع میں اب عملی قدم اٹھائینگے، انصار اللہ یمن

قدس شریف کے دفاع میں اب عملی قدم اٹھائینگے، انصار اللہ یمن
اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن عبدالوہاب المحبشی نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ اب یمنی مزاحمتی محاذ قدس شریف کے عالمی دفاعی محاذ کا عملی حصہ ہے اور قدس شریف کو لاحق ہونے والے کسی بھی خطرے کی صورت میں مسجد اقصیٰ کے دفاع میں عملی اقدام اٹھائے گا۔ عرب چینل المیادین کے ساتھ گفتگو میں المحبشی نے تاکید کی ہے کہ انصار اللہ، قدس شریف کے دفاعی محاذ کا عملی حصہ ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے یمنی رہبر انقلاب سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے بھی چند روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ یمن قدس شریف کے اس دفاع کا ناقابل جدائی حصہ ہے، جس کے بارے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تاکید کی ہے۔ یاد رہے کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ نے اپنے آخری خطاب میں تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قدس کو لاحق ہونے والے کسی بھی خطرے کا مطلب پورے خطے کی جنگ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 938754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش