0
Friday 18 Jun 2021 22:40

رسی جل گئی بل نہیں گیا، ناصر شاہ کا ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل

رسی جل گئی بل نہیں گیا، ناصر شاہ کا ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رسی جل گئی بل نہیں گيا، ایم کیو ایم ہر معاملے میں لسانیت کو لے کر آجاتی ہے۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کروا کر کراچی کا بیڑا غرق کرنے والے تو آپ لوگ ہیں، اب روز آکر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات سے شہر کا بیڑا غرق کرنے والے آپ ہیں، کراچی کا اتنا درد ہے تو اس کا ثبوت دیں اور وفاقی وزارتوں سے استعفے دیں۔ صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ  مردم شماری پر پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے واضع مؤقف ہے کہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا معاملہ ہر آئینی فورم پر اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پر امن شہر بن گیا ہے اس کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 938764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش