QR CodeQR Code

کراچی میں میرج ہالز ایسوسی ایشن کا ہالز کھولنے کا اعلان

18 Jun 2021 22:59

ہالز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ مزید اپنے اور مزدور کے ساتھ ظالمانہ پالیسی برداشت نہیں کر سکتے، ہالز ایسوسی ایشن ظالمانہ معاشی پابندی کو ختم کرنے کا ازخود اعلان کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں میرج ہالز ایسوسی ایشن نے پیر سے ہالز، لانز اور بینکوئیٹ کھولنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میرج ہالز اونر ایسوسی ایشن نے پیر سے ایس او پیز کے تحت میرج ہالز، لانز بینکوئیٹ کھولنے کا اعلان کردیا۔ ہالز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روزگار کا حق ہے، حکومت کی غیر قانونی بندشیں برداشت نہیں کر سکتے۔ ہالز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مزید اپنے اور مزدور کے ساتھ ظالمانہ پالیسی برداشت نہیں کرسکتے، ہالز ایسوسی ایشن ظالمانہ معاشی پابندی کو ختم کرنے کا ازخود اعلان کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر آل پاکستان کیٹررز ڈیکوریٹرز اینڈ ایونٹ آرگنائزرز ایسوسی ایشن راؤ محمد وقاص کا کہنا تھا کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ، بیوٹی سیلون، تفریحی مقامات، ٹرانسپورٹ، بازار سمیت دیگر شعبہ جات کھول دیئے گئے ہیں، شادی ہال کی بندش سراسر مزدور دشمن فیصلہ ہے۔ آل پاکستان کیٹررز ڈیکوریٹرز اینڈ ایونٹ آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے صدر نے دھمکی دی کہ فوری طور پر آؤٹ ڈور تقریبات اور شادی ہال کھولنے کا اعلان نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ کیٹرنگ انڈسٹری سے متعلق مثبت فیصلے کا اعلان کیا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 938769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938769/کراچی-میں-میرج-ہالز-ایسوسی-ایشن-کا-کھولنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org