0
Friday 18 Jun 2021 23:31

پورا سال آرام اور بارش کے دنوں میں ہی گجر نالے کی صٖفائی کا خیال آتا ہے، ثروت اعجاز قادری

پورا سال آرام اور بارش کے دنوں میں ہی گجر نالے کی صٖفائی کا خیال آتا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پورا سال آرام اور بارش کے دنوں میں ہی گجر نالے کی صٖفائی کا خیال آتا ہے، سیوریج کی نکاسی کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے، شہر میں جگہ جگہ گٹر اُبل رہے ہیں، کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سندھ حکومت، کے ایم سی، ڈی ایم سی کی سیوریج کی نکاسی کیلئے کارکردگی غیر تسلی بخش ہے، محکمہ موسمیات بارشوں کی وارننگ جاری کرتا ہے تو نالوں کی صفائی کی جاتی ہے اور وہ بھی مکمل نہیں ہو پاتی، جس کی وجہ سے کئی علاقے پانی میں ڈوب جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی بوسیدہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے جب متعلقہ ادارے کام نہیں کرینگے تو عدلیہ تو ایکشن لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوازت کا خاتمہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیا گیا، ناجائز تجاوازت کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر اس کا سدباب کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت کا کام غریبوں کو چھت فراہم کرنا ہے، ان کے سروں سے چھت چھین کر کھلے آسمان کے نیچے چھوڑنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کو متبادل جگہ دیکر گجر نالے سے مکمل تجاوزات کا خاتمہ کرے اور نالوں کی باؤنڈری وال بنائے۔
خبر کا کوڈ : 938776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش