0
Friday 18 Jun 2021 23:35

ہنزہ، سکول وین کو حادثہ، 3 طالب علم جاں بحق، 12 زخمی

ہنزہ، سکول وین کو حادثہ، 3 طالب علم جاں بحق، 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ہنزہ کے علاقے گوجال میں سکول وین کو حادثہ پیش آنے سے 3 طالب علم جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔ ریسکیور زرائع کے مطابق جمعہ کے روز سکول کے بچوں کو لے جانے والی وین کو کے کے ایچ مورخون گوجال کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ وین بچوں کو لے کر سوست جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث گوجال کے مقام حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے زخمیوں اور جاں بحق طلبا کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے تینوں طالب علموں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 938777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش