QR CodeQR Code

10 سالوں میں 8 ہزار ارب روپے خرچ کرکے بھی سندھ حکومت نالے صاف نہیں کرسکی، کمال

18 Jun 2021 23:55

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ حکومت متبادل فراہم کیے بغیر انسداد تجاوزات کے نام پر امن و امان کا مسئلہ پیدا کرکے ملک دشمنی کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 10 سالوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت صوبے کو 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر کراچی کے نالے تک صاف نہیں کرسکی، سندھ حکومت متبادل فراہم کیے بغیر انسداد تجاوزات کے نام پر امن و امان کا مسئلہ پیدا کرکے ملک دشمنی کر رہی ہے۔ کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم پہلے روز سے مطالبہ کرتے آ رہے ہیں کہ نالوں کی صفائی کے نام پر جن لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، انہیں سندھ حکومت متبادل جگہ فراہم کرے، کیونکہ چھت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور اب عدالتی حکم کے بعد حکومت کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی، لیکن جن لوگوں کو متبادل فراہم کیئے بغیر بے گھر کیا گیا، وہ ان بارشوں میں کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار ریاست کی جانب مدد کیلئے دیکھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938784/10-سالوں-میں-8-ہزار-ارب-روپے-خرچ-کرکے-بھی-سندھ-حکومت-نالے-صاف-نہیں-کرسکی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org