QR CodeQR Code

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

19 Jun 2021 00:05

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ ماہ 12 ارب 67 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار 73 ارب 62 کروڑ روپے لاگت آئی، سب سے مہنگی بجلی 21 روپے 68 پیسے میں ڈیزل سے پیدا کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ 14 روپے 33 پیسے فی یونٹ میں فرنس آئل پر بجلی پیدا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست مئی کے مہینے کیلئے کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ ماہ 12 ارب 67 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار 73 ارب 62 کروڑ روپے لاگت آئی، سب سے مہنگی بجلی 21 روپے 68 پیسے میں ڈیزل سے پیدا کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ 14 روپے 33 پیسے فی یونٹ میں فرنس آئل پر بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی پر 10 روپے 4 پیسے فی یونٹ پر بجلی پیدا ہوئی، ایٹمی بجلی کی پیداواری لاگت 1 روپے 13 پیسے فی یونٹ رہی اور13 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لائسزکی نظر ہوئی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا 29 جون کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 938786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938786/بجلی-کی-قیمتوں-میں-معمولی-کمی-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org