QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں مجموعی 37 فیصد اضافہ

19 Jun 2021 01:24

تیمور جھگڑا نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 37 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، 10 فیصد ایڈہاک ریلیف تمام سرکاری ملازمین کو ملے گا، خصوصی الاؤنس نہ لینے والے ملازمین کیلئے فنکشنل یا سیکٹرول الاؤنس میں 20 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کا 1 ہزار 118 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔ اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے نئے مالی سال 2021۔22 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کا بجٹ ایک ہزار 118 ارب روپے کا ہوگا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 371 اور غیر ترقیاتی کاموں کے لیے 747 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے 80 فیصد فنڈز جاری ترقیاتی منصبوں کے لیے رکھے گئے ہیں، 199 ارب ضم اضلاع کے لیے جبکہ 919 ارب روپے باقی صوبے کے لیے رکھے گئے ہیں۔

تیمور جھگڑا نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 37 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، 10 فیصد ایڈہاک ریلیف تمام سرکاری ملازمین کو ملے گا، خصوصی الاؤنس نہ لینے والے ملازمین کے لئے فنکشنل یا سیکٹرول الاؤنس میں 20 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، سرکاری رہائش نہ رکھنے والے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، اگر کسی ملازم کی تنخواہ میں اضافہ کسی وجہ سے نہ ہوا تو اس کے لیے شکایات ازالہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 938792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938792/خیبر-پختونخوا-کا-بجٹ-پیش-تنخواہوں-میں-مجموعی-37-فیصد-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org