QR CodeQR Code

پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کیلئے ساڑھے تین سو ارب مختص

19 Jun 2021 01:53

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ 19 انٹر چینجز پر مشتمل اس مواصلاتی نظام کی تکمیل سے جنوبی اضلاع میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ جنوبی اضلاع کے عوام وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے انتہائی مشکور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں پشاور تک ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کی تعمیر کیلئے ساڑے تین سو ارب کے فنڈز مختص کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور تا کوہاٹ، ہنگو، ٹل اور سماری کڑپہ سے ہوتے ہوئے ڈی آئی خان تک تقریباً ان تمام اضلاع کو ملانے والی موٹر وے کے لئے اس سال کے بجٹ میں ساڑے تین سو ارب کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ 19 انٹر چینجز پر مشتمل اس مواصلاتی نظام کی تکمیل سے جنوبی اضلاع میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ جنوبی اضلاع کے عوام وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے انتہائی مشکور ہیں کہ صوبے بھر میں برابری کی سطح پر جنوبی اضلاع کے لئے اس میگا پراجکٹ کے لئے بجٹ میں فنڈ رکھے گئے۔


خبر کا کوڈ: 938794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938794/پشاور-ڈیرہ-اسماعیل-خان-موٹر-وے-کیلئے-ساڑھے-تین-سو-ارب-مختص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org