QR CodeQR Code

لاہور، ڈیفنس مسجد کے خطیب حالت نماز میں خالق حقیقی سے جا ملے

19 Jun 2021 08:48

مولانا ابراہیم نماز گزشتہ روز جمعہ سے قبل نوافل ادا کرتے ہوئے سجدہ کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ میں ادا کی گئی۔ مولانا حافظ اجود عبید نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مولانا عمر ابراہیم کی تدفین شیر شاہ قبرستان اچھرہ میں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد ایکس بلاک فیز تھری ڈیفنس لاہور کے خطیب مولانا عمر ابراہیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مولانا ابراہیم نماز گزشتہ روز جمعہ سے قبل نوافل ادا کرتے ہوئے سجدہ کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ میں ادا کی گئی۔ مولانا حافظ اجود عبید نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے مقامی راہنماء عفیف صدیقی، مولانا قاری ارشد عبید نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ، مولانا ڈاکٹر شاہد اویس نقشبندی، مولانا بلال اشرف، مفتی شاہد عبید، مولانا اویس ارشد، مولانا صوفی عبدالرحمٰن، مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی، مولانا زبیر حسن، مولانا حافظ اسد عبید، مفتی احمد علی، حافظ عبید الرحمٰن، مہتمم جامعہ قاسمیہ رحمانپورہ مولانا قاری سعید احمد، مولانا فیاض الدین چترالی، مولانا ابرابر احمد طور خطیب جامع مسجد ڈبلیو بلاک ڈیفنس، مولانا حمید الرحمٰن، مولانا شاہد مشتاق، مولانا نعمان اصغر، مولانا ظہیر اعظم، مولانا طاہر ایڈووکیٹ، مہتمم جامعہ عبداللہ بن مسعود سبزہ زار مولانا عبدالرحمٰن اور جامعہ اشرفیہ میں زیر تعلیم طلبا اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مولانا عمر ابراہیم کی تدفین شیر شاہ قبرستان اچھرہ میں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 938820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938820/لاہور-ڈیفنس-مسجد-کے-خطیب-حالت-نماز-میں-خالق-حقیقی-سے-جا-ملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org