0
Saturday 19 Jun 2021 20:05

جیکولین ٹریسلر کے اعزاز میں انٹر فیتھ ڈائیلاگ فورم کی جانب سے استقبالیہ

جیکولین ٹریسلر کے اعزاز میں انٹر فیتھ ڈائیلاگ فورم کی جانب سے استقبالیہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کاسمو کلب باغ جناح میں انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام جیکولین ٹریسلر کو مینارٹی ایڈوائزری کونسل کی چیئرپرسن مقرر ہونے پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت صدر انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم مولانا محمد عاصم مخدوم نے کی۔ تقریب میں سہیل احمد رضا، سعید اشرف فاروقی، ڈاکٹر سید افتخار بخاری، سید حسنین شاہ، علامہ عبدالمصطفی چشتی، سیدہ دیپ آپا، ڈاکٹر کنول فیروز، ملک محمد آصف، چودھری محمد ارشد گجر، قاسم علی قاسمی، چودھری صغیر عباس ورک، صاحبزادہ احمد ثقلین و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرپرسن مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب جیکولین ٹریسلر نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور بقاء کے لیے ہم متحد ہیں، پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں، ہم سب برابر کے شہری اور برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔ صدر انٹر فیتھ ڈائیلاگ فورم مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے ہر مذہب اور مسلک کو اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کے حقوق دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش