QR CodeQR Code

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

19 Jun 2021 08:55

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں معروف کارڈیالوجسٹ سے طبی معائنہ کروائیں گے۔ پارٹی رہنماوں کے مطابق آصف علی زرداری صوبائی دارالحکومت میں اپنے قیام کے دوران سیاسی اور پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، آصف علی زرداری کے دورہ لاہور کے دوران کئی سیاسی شخصیات بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ آصف علی زرداری لاہور میں کچھ روز قیام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر لاہور میں اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں معروف کارڈیالوجسٹ سے طبی معائنہ کروائیں گے۔ پارٹی رہنماوں کے مطابق آصف علی زرداری صوبائی دارالحکومت میں اپنے قیام کے دوران سیاسی اور پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، آصف علی زرداری کے دورہ لاہور کے دوران کئی سیاسی شخصیات بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگی۔


خبر کا کوڈ: 938822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938822/سابق-صدر-مملکت-آصف-علی-زرداری-اسلام-آباد-سے-لاہور-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org