0
Saturday 19 Jun 2021 08:55

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ آصف علی زرداری لاہور میں کچھ روز قیام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر لاہور میں اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں معروف کارڈیالوجسٹ سے طبی معائنہ کروائیں گے۔ پارٹی رہنماوں کے مطابق آصف علی زرداری صوبائی دارالحکومت میں اپنے قیام کے دوران سیاسی اور پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، آصف علی زرداری کے دورہ لاہور کے دوران کئی سیاسی شخصیات بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 938822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش