QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ کی 100 ویں سالگرہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا کارکردگی پر اظہار اطمینان

19 Jun 2021 11:02

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے، جیلوں کے نظام میں دور رس اصلاحات کی گئی ہیں، جن کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ آج اپنی 100ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس حوالے سے آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے محکمہ داخلہ کو بنے 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے، جیلوں کے نظام میں دور رس اصلاحات کی گئی ہیں، جن کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی سات جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنائی جا رہی ہیں جن میں 10 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی، سزا و جزا کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عثمان بزدار کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔


خبر کا کوڈ: 938837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938837/محکمہ-داخلہ-کی-100-ویں-سالگرہ-وزیراعلی-پنجاب-کا-کارکردگی-پر-اظہار-اطمینان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org