QR CodeQR Code

سندھ میں 27 جون سے پرائمری اسکول، 28 جون سے مزارات کھولنے کا فیصلہ

19 Jun 2021 12:06

صوبائی کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں کیسز میں کمی ہو رہی ہے اور مثبت شرح 3.9 فیصد پر آگئی ہے، تاہم کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.08 اور حیدرآباد میں 4.3 فیصد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 28 جون سے صوبے بھر میں مزارات، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جم کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں کیسز میں کمی ہو رہی ہے اور مثبت شرح 3.9 فیصد پر آگئی ہے، تاہم کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.08 اور حیدرآباد میں 4.3 فیصد ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیسز میں کمی عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک مختلف اقسام کی کورونا ویکسین کی 32 لاکھ 43 ہزار 988 خوراکیں سندھ کو موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 28 لاکھ 73 ہزار 857 خوراکیں استعمال ہو چکی ہیں۔ ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے 21 جون سے صوبے بھر میں پرائمری اسکول، جبکہ 28 جون سے مزارات، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جم کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 938856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938856/سندھ-میں-27-جون-سے-پرائمری-اسکول-28-مزارات-کھولنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org