QR CodeQR Code

کراچی میں ایک اور حوا کی بیٹی اجتماعی زیادتی کا شکار

19 Jun 2021 12:20

گورا قبرستان کے قریب تین ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو 13 روز قبل مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گورا قبرستان کے قریب تین ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو 13 روز قبل مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا کے واقعے کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہباز اور مبشر شامل ہیں، جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938863/کراچی-میں-ایک-اور-حوا-کی-بیٹی-اجتماعی-زیادتی-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org