QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے این جی اوز کو رجسٹریشن کیلئے 30 جون تک مہلت دیدی

19 Jun 2021 14:44

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے تمام این جی اوز کو اپنا تمام ریکارڈ آن لائن کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ریکارڈ کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی رابطہ کر سکیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹرڈ نہ ہونیوالی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بغیر رجسٹریشن کوئی این جی او کام نہیں کر سکے گی، رجسٹر نہ ہونیوالی این جی او کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔ محکمہ داخلہ نے   تمام این جی او کو تیس جون تک رجسٹریشن کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹرڈ نہ ہونیوالی این جی اوز کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے تمام این جی اوز کو اپنا تمام ریکارڈ آن لائن کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ریکارڈ کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی رابطہ کر سکیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹرڈ نہ ہونیوالی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 938898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938898/محکمہ-داخلہ-نے-این-جی-اوز-کو-رجسٹریشن-کیلئے-30-جون-تک-مہلت-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org