QR CodeQR Code

سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب، ڈاکٹر حسن روحانی و محمد باقر قالیباف کیجانب سے مبارکباد

19 Jun 2021 16:16

ایران میں جاری تیرہویں صدارتی انتخابات میں ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے جسکے بعد موجودہ صدر اور مجلس شوریٰ اسلامی سپیکر کیجانب سے عدلیہ کے دفتر میں ان سے ملاقات میں انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں جاری تیرہویں صدارتی انتخابات میں ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایران کے موجودہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی و مجلس شوریٰ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے چیف جسٹس آفس میں ان سے ملاقات میں مبارکباد پیش کی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس موقع پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے انتخاب پر اللہ تعالیٰ اور ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عوام کی جانب سے ان کے کاندھوں پر عائد کی جانے والی اس عظیم ذمہ داری کو وہ ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ و ائمہ اطہار (ع) کی مدد سے بطور احسن نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں ابتک کے اعداد و شمار کے مطابق آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے 62 فیصد (1 کروڑ 78 لاکھ) ووٹوں کے ساتھ بھاری اکثریت حاصل کی ہے جبکہ ان کے 3 حریفوں نے کل 84 فیصد ووٹ کاسٹ میں سے مجموعی طور پر 22 فیصد ووٹ حاصل کئے۔


خبر کا کوڈ: 938905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938905/سید-ابراہیم-رئیسی-ایران-کے-نئے-صدر-منتخب-ڈاکٹر-حسن-روحانی-محمد-باقر-قالیباف-کیجانب-سے-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org