0
Saturday 19 Jun 2021 17:07

پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز 91 مسافر لیکر روانہ

پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز 91 مسافر لیکر روانہ
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔ پی آئی اے کی پرواز پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔ پرواز 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافر لے کر روانہ ہوئی۔ غیر ملکی مہمانوں نے پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے نہایت جوش و خروش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل ہیں۔
ایئر سفاری پرواز پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔ ترجمان کے مطابق ان دلکش نظاروں کے لیے صاف موسم انتہائی ضروری تھا، اس لیے ایئر سفاری کی ‏افتتاحی پرواز 12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ کی گئی۔ پی آئی اے کے مطابق ایئر سفاری کے لیے یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 938919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش