QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے پنجاب اسمبلی کے سامنے 21 جون ہونیوالے احتجاج کے انتظامات مکمل

19 Jun 2021 20:29

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ملت جعفریہ کیساتھ مسلسل امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ علما بورڈ سمیت امن کمیٹیاں ہوں یا دیگر ادارے اہل تشیع کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیراہتمام  21 جون کو پنجاب اسمبلی کے باہر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کےانتظام مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مظاہرے کی انتظامی کمیٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کو بتایا کہ لاہور کے تمام علماء سے رابطے مکمل ہو گئے ہیں، مظاہرے میں بھرپور شرکت ہو گی۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ملت جعفریہ کیساتھ مسلسل امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ علما بورڈ سمیت امن کمیٹیاں ہوں یا دیگر ادارے اہل تشیع کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والے بھی شیعہ تھے اور پاکستان بچانے میں بھی اہل تشیع کا کردار ہے، اس کے باوجود ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار بھی ہم ہی ہوتے رہے ہیں۔ اس کے باوجود تکفیروں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے یکساں قومی نصاب پر بھی اپنے تحفظات کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت عظام نے اسلام کی بقاء کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، اسلام کو نشاۃ ثانیہ امام حسین علیہ السلام نے دی، اس کے باوجود نصاب سے اہلبیت علیہ السلام کا ذکر نکال دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 938938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938938/ایم-ڈبلیو-کے-پنجاب-اسمبلی-سامنے-21-جون-ہونیوالے-احتجاج-انتظامات-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org