0
Saturday 19 Jun 2021 22:12

بات چیت کیلئے مودی حکومت کی دعوت پر غور کیا جائیگا، محبوبہ مفتی

بات چیت کیلئے مودی حکومت کی دعوت پر غور کیا جائیگا، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کی علاقائی سیاسی جماعتوں کو مودی حکومت کی دعوت پر بات چیت کے لئے اتوار کے روز پی ڈی پی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق نریندر مودی جموں کشمیر میں ممکنہ طور پر انتخابات کے انعقاد سمیت اور سیاسی عمل کو فروغ دینے کے بھارتی حکومت کے اقدامات کے سلسلے 24 جون کو جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اگست 2019ء میں بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور خطے کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے اعلان کے بعد سے یہ اجلاس کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے، جس میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر مرکزی لیڈروں کے شریک ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا اطلاعات میں محبوبہ مفتی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ نئی دہلی کے ساتھ بات چیت کے بارے میں کوئی واضح ایجنڈا نہیں ہے۔ تاہم میں نے اپنی پارٹی کی پولیٹیکل افیئرز کمیٹی (پی اے سی) سے بھی اس پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا ہے۔

اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابق ریاست جموں و کشمیر کے آخری وزیر اعلٰی، جن کا بی جے پی کے ساتھ 2016ء سے 2018ء تک اتحاد تھا، کو بھارتی حکومت کی طرف سے 24 جون کو مرکزی سرزمین پر ایک میٹنگ کے لئے فون موصول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت میں حصہ لینے کا فیصلہ پارٹی میٹنگ میں لیا جائے گا جو اتوار کو طلب کی گئی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس اجلاس کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے لیکن مجھے بتایا گیا کہ اجلاس کو عمومی صورتحال اور سیاسی عمل کو آگے لے جانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے بلایا جارہا ہے، اس کا کوئی واضح ایجنڈا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 938942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش