0
Saturday 19 Jun 2021 22:00

بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 60753 نئے کورونا کیسز

بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 60753 نئے کورونا کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 60753 نئے کیسز درج کئے گئے اور 1647 مریضوں کی اس وبا سے موت ہوگئی۔ اس دوران جمعہ کو 33 لاکھ 85 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 783 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60753 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29823546 ہوگئی۔ اس دوران 97 ہزار 743 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 390 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز 38 ہزار 637 کم ہوکر سات لاکھ 60 ہزار 19 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 1647 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 137 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 2.55 فیصد، شفایابی کی شرح 96.16 فیصد اور شرح اموات 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5197 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 137851 رہ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 938943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش