0
Saturday 19 Jun 2021 21:33

کراچی اور حیدرآباد میں تعمیرات مسمار کرنا مہاجر دشمنی ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی اور حیدرآباد میں تعمیرات مسمار کرنا مہاجر دشمنی ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر  نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں پلازہ، شاپنگ سینٹر، دکانیں مسمار کرکے مہاجر عوام کو معاشی بدحالی، فاقہ کشی اور مفلسی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، صوبائی حکومت عدالتوں کے احکامات کی آڑ میں مہاجر دشمنی کا کھل کر مظاہرہ کررہی ہے جبکہ سب جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے وزراء، اراکین اسمبلی اور عہدیداروں نے سندھ بھر میں ہزاروں ایکڑ سرکاری و نجی زمینوں پر قبضے کئے ہوئے ہیں، میانی فاریسٹ سے لے کر جامشورو تک، نواب شاہ سے لے کر لاڑکانہ تک برسوں سے محکمہ فاریسٹ، محکمہ آبپاشی اور مہاجروں کی زرعی زمینوں پر قبضے کرکے ان پر پیٹرول پمپ، شاپنگ سینٹر، اوطاق بنائی ہوئی ہیں، عدالتیں کئی بار انہیں مسمار کرنے کے احکامات تک جاری کرچکی ہیں لیکن وہاں کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا، سارے قوانین اور عملداری صرف کراچی اور حیدرآباد کی املاک پر ہورہی ہے جو مہاجر دشمنی کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں منظور کاکا اور اس جیسے کرپٹ افسران برسوں سے کروڑوں روپے رشوت لے کر تعمیرات کی اجازت دیتے رہے اور اس کا پیسہ آصف زرداری سے لے کر وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو زرداری تک پہنچتا رہا، کیا عدالت صرف تعمیرات کرنے والے کو مجرم قرار دیتی ہے یا جس نے تعمیرات کی اجازت دی یا تعمیرات کے وقت آنکھیں بند کرکے بیٹھے رہے وہ بھی مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں کو اتنا بھی دیوار سے نہ لگایا جائے کہ پھر ابن کے پاس کوئی اور راستہ بھی نہ بچے، ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی جو روز اول سے پاکستان کی کرپٹ جماعت ہے جس کی قیادت کراچی سے پیسہ لوٹ کر امریکا اور یورپ میں محلات خریدیتی ہے، جائیدادیں بنارہی ہے اس کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اس قدر چھوٹ دینا غیر مناسب ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ بلاول ہاؤس کے اطراف ناجائز قبضے اور تعمیرات کو مسمار کرنے کے بھی احکامات دیں تاکہ پتہ لگے کہ وہ کتنے غیر جانبدار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش