0
Saturday 19 Jun 2021 22:11

ایم کیو ایم اپنی سیاست کو بچانے کیلئے تفریق کو پروان چڑھا رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

ایم کیو ایم اپنی سیاست کو بچانے کیلئے تفریق کو پروان چڑھا رہی ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی بھرپور قوت کے ساتھ عوام میں موجود ہے، پیپلز پارٹی سندھ سمیت پاکستان کے عوام کے مفاد میں کام کرتی رہے گی، ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے، ایم کیو ایم اپنی سیاست کو بچانے کے لئے تفریق کو پروان چڑھارہی ہے۔ وہ سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو کررہے تھے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے، کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں پابندیوں کے اثرات نظر آئے ہیں، کیسز کم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی گئی ہے، 28 جون سے سندھ بھر کی درگاہیں کھل جائیں گی، لوگ ایس او پیز کا خیال رکھیں، اسکولز بھی کھل رہے ہیں، پرائمری اسکولز بھی کھل رہے ہیں، شہریوں کے تعاون اور مدد کے بغیر کیسز میں کمی ممکن نہیں تھی، شہری خود کو ویکسینیٹ کروائیں تاکہ اس وباء سے محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کسی نعرے اور وعدے کو وفا نہیں کیا، ملیر لنک روڈ اور ملیر ایکسپریس وے اس کے علاوہ ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وعدے تو وفاقی حکومت نے بھی کئے وفاقی حکومت سے سوال کریں کہ انہوں نے کون سا اعلان یا وعدہ پورا کیا، وزیراعظم کے پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے موجود ہے، پیپلز پارٹی سندھ کی عوام کے مفاد میں کام کررہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں دیکھا کہ حکومت قومی اسمبلی میں احتجاج کرے، پی ٹی آئی دور میں حکومتی ارکان بجٹ سیشن میں ہنگامہ کررہے تھے، بلاول بھٹو نے غربت افلاس بیروزگاری اور مہنگائی پر بات کی کارکردگی بتانے کے بجائے حکومت ذاتیات پر اتر آئی ہے، پی ٹی آئی نے بیڑہ غرق کیا ہے، پارلیمان کی بے توقیری کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے، گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو کراچی نے طاقت دی انہوں نے شہر کو نظر انداز کیا، جب ان کے پاس سب اختیارات تھے تو کراچی کے لئے کیا کیا؟ کراچی کی مردم شماری کم دکھانے پر ایم کیو ایم کیوں خاموش رہی، کیا حیدرآباد میں یونیورسٹی بن گئی ہے؟ ایم کیو ایم اب اپنے نعروں سے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کررہی ہے، ایم کیو ایم اپنی سیاست کو بچانے کے لئے تفریق کو پروان چڑھا رہی ہے، ہم نے تفریق اور منفی سیاست کا خاتمہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 938958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش