0
Saturday 19 Jun 2021 22:19

طالبعلم کے ساتھ مبینہ بدفعلی، مفتی عزیز الرحمٰن گرفتاری کے خوف سے فرار

طالبعلم کے ساتھ مبینہ بدفعلی، مفتی عزیز الرحمٰن گرفتاری کے خوف سے فرار
اسلام ٹائمز۔ مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ بدفعلی کے مقدمے میں نامزد جمعیت علمائے اسلام لاہور کے نائب امیر اور جامعہ منظور الاسلامیہ کے برطرف عہدیدار مفتی عزیز الرحمٰن 'فرار' ہو گئے ہیں۔ لاہور پولیس کے ترجمان عارف رانا نے بتایا کہ پولیس حکام مشتبہ شخص کا سراغ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد چھاپے مارے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ اس کا موبائل فون لاہور کے اندر مختلف جگہوں پر مانیٹر کیا گیا لیکن وہ کسی بھی جگہ موجود نہیں تھا۔ عارف رانا نے مزید بتایا کہ اہلکار ملزم اور اس کے بیٹوں کا سراغ لگا رہے ہیں۔

خیال رہےکہ پولیس نے مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جامعہ منظور الاسلامیہ کے برطرف عہدیدار مفتی عزیز الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ پولیس نے مقدمے میں اس کے تینوں بیٹوں کو بھی نامزد کیا ہے جنہوں نے شکایت کنندہ کو سنگین نتائج کی دھکمیاں دی تھیں۔ نارتھ کنٹونمنٹ پولیس نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت جرم کے تحت مقدمہ درج کیا، جس میں انہیں 7 سال یا اس سے زائد قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ گزشتہ برس اگست میں مشتبہ ملزم نے مسجد وزیر خان میں خاتون اداکار صبا قمر اور گلوکار بلال کی گانے کی ریکارڈنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اسے قابل اعتراض قرار دیا تھا۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی عزیز الرحمٰن کو ایک لڑکے سے مبینہ بدفعلی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

17 جون کو درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق مفتی عزیز الرحمٰن نے مدرسے کے طالبعلم پر وفاق المدارس کی پابندی کے خاتمے اور امتحان میں پاس کرانے کے لیے 'جنسی تسلی' پر مجبور کیا تھا۔ بعدازاں مفتی عزیز الرحمٰن نے تین برس تک طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کی لیکن اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور شکایت کنندہ کو مزید مسلسل مجبور کرتا رہا۔ جب شکایت کنندہ نے مفتی عزیز الرحمٰن کے خلاف آڈیو اور ویڈیو بطور ثبوت پیش کی تو اسے عہدے سے برطرف کردیا گیا،جس کے جواب میں مفتی عزیز الرحمٰن اور اس کے بیٹوں نے شکایت کنندہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 938960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش