0
Saturday 19 Jun 2021 22:29

 مشہد مقدس، ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام میلاد مسعود امام علی ابن موسی الرضا کا انعقاد

 مشہد مقدس، ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام میلاد مسعود امام علی ابن موسی الرضا کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان (موسسہ شہید عارف الحسینی) شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام میلاد مسعود حضرت بی بی معصومہ قم اور شمس الشموس شاہ خراسان حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ایک پر شکوہ جشن کرامت کا اہتمام کیا گیا، جشن میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن کے مہمان خصوصی اور سخنران حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر فرازی نیا مدیر دفتر ارتباطات حوزوی آستان قدس رضوی تھے، جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کی سعادت سید مجاھد حسین شیرازی نے حاصل کی۔

دوران جشن منقبت خواں اور شعرائے کرام نے امام الرووف کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا، حجت الاسلام الفت حسین جوئیہ اور ڈاکٹر سید نیر عباس رضوی نے اپنے کلام سے سامعین کے قلوب کو گرمایا، جبکہ ذاکر علی اسدی، سید عمران نقوی، قمر علی کشمیری، حسنین عارفی اور سید عارف موسوی نے اپنی بہترین آواز سے خوب داد تحسین وصول کی۔ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر فرازی نیا نے اپنے خطاب میں قائد شھید عارف حسین الحسینی سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے جب بھی نماز شب کی توفیق ہوتی ہے تو چالیس مومنین میں ان کو یاد کرتا ہوں۔

 ڈاکٹر فرازی نیا نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں جو کوئی بھی دور ہونے کے باوجود میری زیارت کو آئے تو روز قیامت تین جگہوں پر میں اس کی مدد کرونگا اور قیامت کی حولناکی سے اسے نجات دلاوں گا، جب لوگوں کے نامہ اعمال ان کے دائیں اور بائیں ہاتھ میں دیئے جائینگے، جب پل سے گذرنے کا وقت ہوگا، میزان کے وقت اس کی شفاعت کرونگا۔ حضرت امام جواد علیہ السلام فرماتے ہیں جو کوئی میرے والد کی طوس میں زیارت کرے گا خدا اسکے گذشتہ و آئندہ گناہوں کو بخش دیتا ہے (آئندہ کے گناہ سے مراد اسکا نفس بلکل پاک ہو جائے گا۔ آخر میں تمام عالم اسلام کی سربلندی، انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی اور پاکستان کے لیے اور اسکی مشکلات سے چھٹکارا پانے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض محمد عمران نجمی نے انجام دئیے۔
 
خبر کا کوڈ : 938962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش