0
Saturday 19 Jun 2021 23:45

پی ٹی آئی حكومت نے صوبے كی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے، تیمور جھگڑا

پی ٹی آئی حكومت نے صوبے كی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے، تیمور جھگڑا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بزنس كمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ كاری كریں كیونكہ یہاں پر پی ٹی آئی كی کاروبار دوست حکومت قائم ہے، اور سرمایہ كاری کے لیے حالات انتہائی سازگار ہیں۔ ان خیالات كا اظہار انہوں نے كوہاٹ ٹیكسٹائل ملز میں كلین اینڈ گرین ایك میگا واٹ كے فرسٹ میگا سولر پراجیكٹ كی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان، اسكائی الیكٹرک كے سی ای او عثمان سیف اللہ خان اور ركن صوبائی اسمبلی ضیاء بنگش نے بھی خطاب كیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حكومت خیبر پختونخوا اوپن فار بزنس كی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بزنس كمیونٹی كو بینک آف خیبر كے ذریعے معاشی پیكج دینے کا بھی اعلان کیا۔

صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں صںعت کاری کے لیے شمسی توانائی (سولر انرجی) اور ہائیڈرو پاور كا فروغ ناگزیر ہے جس پر صوبائی حكومت تندہی سے كام كر رہی ہے۔ انہوں نے كہا كہ وزیر اعظم پاكستان عمران خان كا مشن خیبر پختونخوا كو کاروباری شعبے کے لیے مثالی صوبہ بنانا ہے، لہذا یہاں ہم بزنس كمیونٹی كو ہر ممكن سہولت دیں گے۔ انہوں نے مزید كہا كہ معیشت میں بہتری کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیكٹر كو اٹھائیں گے اور ان میں مقابلے كا رجحان پیدا كریں گے۔
خبر کا کوڈ : 938989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش