0
Sunday 20 Jun 2021 08:48

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری، ایک ہفتے میں 3 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری، ایک ہفتے میں 3 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ لاہور سے گرفتار کئے گئے دہشتگرد کا تعلق کالعدم حزب التحریر سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملک بھر میں جاری دہشتگردی کی لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ 7 روز میں پچاس سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے۔ اس دوران پچاس مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشنز کے دوران لاہور، گجرات اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے کالعدم حزب التحریر کے سعد منظر، گجرات سے داعش کے رکن افتخار احمد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سپاہ محمد پاکستان کے فعال کارکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش