0
Sunday 20 Jun 2021 09:27

طالبعلم سے بدفعلی کرنیوالا مفتی عزیز الرحمان بیٹے سمیت گرفتار

طالبعلم سے بدفعلی کرنیوالا مفتی عزیز الرحمان بیٹے سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے مدرسہ جامعہ منظور الاسلام میں طالبعلم کیساتھ بد فعلی کرنیوالے مفتی عزیز الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کو آج صبح میانوالی سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کو اس کے بیٹے سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کیخلاف لاہور کے تھانہ شمالی چھاونی میں مقدمہ درج تھا۔

مفتی عزیز الرحمان کیخلاف طالبعلم صابر شاہ کیساتھ بدفعلی کا، جبکہ مفتی کے بیٹے کیخلاف قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کچھ دیر میں دونوں ملزم کو میانوالی سے لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے  مطابق کل بروز سوموار مفتی عزیز الرحمان اور ان کے بیٹے کو کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 939032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش