QR CodeQR Code

فلوریڈا میں ایک شخص نے ٹرک پریڈ پر چڑھا دیا، 1 شخص ہلاک

20 Jun 2021 09:44

حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حادثہ تھا یا ڈرائیور نے جان بوجھ کر ٹرک لوگوں پر چڑھایا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست فلوریڈا میں پریڈ کے دوران ایک شخص نے پک اپ ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا۔واقعے کے نتیجے میں پریڈ میں موجود 1 شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ فلوریڈا کی پولیس نے واقعے کے ذمے دار ڈرائیو کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک شخص کی لاش اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہناہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حادثہ تھا یا ڈرائیور نے جان بوجھ کر ٹرک لوگوں پر چڑھایا۔


خبر کا کوڈ: 939036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939036/فلوریڈا-میں-ایک-شخص-نے-ٹرک-پریڈ-پر-چڑھا-دیا-1-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org