0
Sunday 20 Jun 2021 09:50

لاہور، علامہ اسدی کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دربار بی بی پاکدامنؒ کا دورہ

لاہور، علامہ اسدی کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دربار بی بی پاکدامنؒ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ دربار بی بی پاکدامنؒ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ علامہ اسدی نے دربار کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا  اور انتظامیہ پر زور دیا کہ یکم ذی الحجہ سے قبل تعمیراتی کام ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ عزاداروں اور زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک اور سی سی پی او لاہور نے یقین دہانی کرائی کہ ہر صورت دربار کے تعمیراتی کام کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی سی لاہور نے تعمیراتی کام کرنیوالے ٹھیکیدار کو بھی کام کی تکمیل کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ دربار کے دورہ پر علامہ عبدالخالق اسدی کے ہمراہ علامہ حسن رضا ہمدانی، امیر عباس مرزا، سید خرم نقوی، افسر حسین خان، سید حسنین زیدی و دیگر معززین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 939037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش