QR CodeQR Code

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

20 Jun 2021 09:49

آئی ایس پی آر کے مطابق پریشن میں ہلاک دہشتگرد شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نزاکت خان شہید ہو گئے۔ شہید نائیک نزاکت خان کا تعلق اٹک سے تھا۔ آپریشن میں ہلاک دہشتگرد شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔


خبر کا کوڈ: 939038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939038/سکیورٹی-فورسز-کا-شمالی-وزیرستان-میں-ا-پریشن-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org