QR CodeQR Code

1200 ارب کا کورونا ریلیف پیکج بھی عمران مافیا کی جیب میں چلا گیا، مریم اورنگزیب

20 Jun 2021 10:42

ترجمان مسلم لیگ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پمز سمیت ملک بھر کے بڑے ویکسی نیشن مراکز میں کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہے، عمران صاحب بتائیں کہ وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں انسدادِ کورونا ویکسین کی قلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی عدم دستیابی کو مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پمز سمیت ملک بھر کے بڑے ویکسی نیشن مراکز میں کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہے، عمران صاحب بتائیں کہ وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی؟ فراہمی میں تعطل کیوں آ رہا ہے؟ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب! شہباز شریف کو ایف آئی اے کا سیاسی انتقام پر مبنی نوٹس بھجوانے سے کیا عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟ عمران صاحب! آٹا، چینی، دوائی کے بعد عوام کی ویکسین بھی کھا گئے۔ وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ نواز کا کہنا تھا کہ 1200 ارب کا کورونا ریلیف پیکج بھی عمران مافیا کی جیب میں چلا گیا، عوام کو ویکسین بھی نہ ملی۔


خبر کا کوڈ: 939045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939045/1200-ارب-کا-کورونا-ریلیف-پیکج-بھی-عمران-مافیا-کی-جیب-میں-چلا-گیا-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org