QR CodeQR Code

کوئٹہ، اپوزیشن کے17 اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

20 Jun 2021 11:34

مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور  پولیس اہلکاروں پر حملے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے 17 اراکین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمہ بجلی روڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور  پولیس اہلکاروں پر حملے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمےکے متن میں کہا گیا ہے کہ  جمعہ کو بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن اراکین نے اپنے حامیوں کےساتھ اسمبلی گیٹ زبردستی بند کروائے،  پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل کی، حملے کیے، اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ یں جس میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  پولیس نے واقعے سے متعلق  تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان اور  پولیس افسران کے خلاف مقدمہ در ج کروانے کے لیے اپوزیشن کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نا ہو سکی۔


خبر کا کوڈ: 939052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939052/کوئٹہ-اپوزیشن-کے17-اراکین-اسمبلی-کے-خلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org