QR CodeQR Code

کالعدم تحریک لبیک کی مجلس شوریٰ کے سینیئر رکن حفیظ اللہ علوی گرفتار

20 Jun 2021 11:56

حفیظ اللہ علوی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں پولیس نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی۔ پولیس کی استدعا پر عدالت نے حفیظ اللہ علوی کو کیمپ جیل لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس حفیظ اللہ علوی کو کیمپ جیل لے گئی جہاں انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے رُکن حفیظ اللہ علوی کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حفیظ اللہ علوی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں پولیس نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی۔ پولیس کی استدعا پر عدالت نے حفیظ اللہ علوی کو کیمپ جیل لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس حفیظ اللہ علوی کو کیمپ جیل لے گئی جہاں انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے رہنماوں کی مرحلہ وار گرفتاریاں  کی جا رہی ہیں جن رہنماوں کیخلاف مقدمات درج ہیں، انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 939055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939055/کالعدم-تحریک-لبیک-کی-مجلس-شوری-کے-سینیئر-رکن-حفیظ-اللہ-علوی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org