QR CodeQR Code

مظفرآباد، ایم کیو ایم پاکستان نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں اعلان کر دیا

20 Jun 2021 12:10

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی آج کل آزادکشمیر کے دورہ پر ہیں جہاں انھوں نے آج مظفرآباد میں درگاہ سہیلی سرکار پر حاضری دی اور ایک پریس کانفرنس میں قانون ساز اسمبلی کے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لیے ایم کیو ایم کے امیدواروں کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے آئندہ ہونے والے آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے ہونے والے انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، ایم کیو ایم اکستان کی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے ان امیدواروں کے ناموں کا اعلان آج کیا گیا ہے جس کے مطابق LA-15 سے محمد گلزار خان، LA-16 سے محمد رفیق ہاشمی، LA-25 سے شوکت حسن، LA-26 سے مجب الرحمن خان، LA-27 سے بابر اخون زادہ خان، LA-29 سے جنید احمد، LA-30 سے محمد سفیر، LA-31 سے سید وقار، LA-33 سےالطاف حسین خان، LA-34 سے صاحب زادہ شاہ فیصل، LA-40 سے رحمن عباسی، LA-44 سے جاوید احمد اور LA-39 شاہ افضل شامل ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر سید امین الحق، ارشاد ظفیر انچارج صوبائی کمیٹی عارف شاہ رکن قومی اسمبلی حافظ اسامہ قادری کے ہمراہ آزادکشمیر میں درگاہ سائیں سہلی سرکار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر درگاہ کے منتظمین نے درگاہ کی تاریخ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو آگاہ کیا اور درگاہ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اس وقت آزادکشمیر کے دورہ پر ہے۔ انہوں نے دورہ کا آغاز درگاہ پر حاضری سے کیا۔


خبر کا کوڈ: 939058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939058/مظفرآباد-ایم-کیو-پاکستان-نے-قانون-ساز-اسمبلی-کے-انتخابات-کیلئے-امیدواروں-ناموں-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org