QR CodeQR Code

ریاست مدینہ میں آن لائن شراب فروخت ہونے لگی

20 Jun 2021 12:26

آن لائن سیلز کے کاروبار سے وابستہ اب ایک غیر ملکی کمپنی نے پاکستان میں ممنوعہ اشیاء کی فروخت بھی شروع کر دی ہے۔ پاکستان کے ہمسایہ ملک چین سے تعلق رکھنے والی معروف کمپنی ’’علی بابا‘‘ نے اب پاکستان میں شراب کی مختلف اقسام کی آن لائن فروخت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ خریدار آن لائن آرڈر کرتے ہیں اور کمپنی بذریعہ کوریئر مطلوبہ مقدار اپنے کسٹمر کو فراہم کر دیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مملکتِ خداداد پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا، جہاں طے پایا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل ہونیوالے اس ملک میں اسلامی قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان میں رائج آئین میں کوئی شق اسلام سے متصادم نہیں، یہی وجہ ہے کہ اسے متفقہ آئین بھی کہا جاتا ہے۔ آن لائن سیلز کے کاروبار سے وابستہ اب ایک غیر ملکی کمپنی نے پاکستان میں ممنوعہ اشیاء کی فروخت بھی شروع کر دی ہے۔ پاکستان کے ہمسایہ ملک چین سے تعلق رکھنے والی معروف کمپنی ’’علی بابا‘‘ نے اب پاکستان میں شراب کی مختلف اقسام کی آن لائن فروخت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ خریدار آن لائن آرڈر کرتے ہیں اور کمپنی بذریعہ کوریئر مطلوبہ مقدار اپنے کسٹمر کو فراہم کر دیتی ہے۔
 
دینی حلقوں نے ایک اسلامی ملک میں شراب جیسے دھندے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاست مدینہ کے حکمرانوں کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی غیر اسلامی اور ممنوعہ اشیاء کی ملک میں فروخت کیلئے قانون سازی کی جائے اور اگر اس حوالے سے قوانین پہلے سے موجود ہیں تو ان پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ’’علی بابا‘‘ سمیت دیگر ایسی آن لائن سیلز کمپنیوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ ممنوعہ اور غیر اسلامی اشیاء کی فروخت سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن خریداری کی سہولت دینے والی کمپنیوں پر نظر رکھنے کی بھی ضرورت ہے جو ممنوعہ اشیاء فروخت کرکے ملک سلامتی کیلئے بھی خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 939060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939060/ریاست-مدینہ-میں-لائن-شراب-فروخت-ہونے-لگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org