QR CodeQR Code

آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد، مزاحمتی محاذ آپکو مضبوط پشت پناہ سمجھتا ہے، سید حسن نصراللہ

20 Jun 2021 14:43

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے صدر منتخب ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ آپکے انتخاب نے، روشن مستقبل اور موجود چیلنجوں کے بھرپور مقابلے کے حوالے سے ایرانی قوم سمیت پورے خطے کی اقوام کی امیدوں کو زندہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق سید مقاومت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ایرانی تاریخ کے اس حساس موقع پر آپ کے بطور صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سید مقاومت نے تاکید کی کہ آپ کی کامیابی نے روشن مستقبل اور موجود چیلنجوں کے بھرپور مقابلے کے حوالے سے ایرانی قوم سمیت پورے خطے کی اقوام کی امیدوں کو زندہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے مجاہد اور آزاد انسان آپ کو جارح قوتوں کے مقابلے میں مضبوط قلعہ اور پشت پناہ سمجھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 939086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939086/آیت-اللہ-رئیسی-کو-مبارکباد-مزاحمتی-محاذ-آپکو-مضبوط-پشت-پناہ-سمجھتا-ہے-سید-حسن-نصراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org