QR CodeQR Code

بچوں کے تحفظ کیلئے جنسی درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے، آئی جی پنجاب

20 Jun 2021 15:30

ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنیوالے مفتی عزیز الرحمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم جرم کا ارتکاب کرنیوالے شخص کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنیوالے مفتی عزیز الرحمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم جرم کا ارتکاب کرنیوالے شخص کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے، پوچھ گچھ کریں گے، سائنسی طریقہ کار کے تحت معاملے کی تفتیش کریں گے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو عدالت سے سزا دلوائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ایسے درندوں سے محفوظ رہیں تاکہ اپنے معاشرے کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔


خبر کا کوڈ: 939091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939091/بچوں-کے-تحفظ-کیلئے-جنسی-درندوں-کو-انجام-تک-پہنچائیں-گے-ا-ئی-جی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org