0
Sunday 20 Jun 2021 12:44

ایرانی عوام آیت اللہ رئیسی کو معاشی مشکلات کے خاتمہ کیلئے ایک ذمہ دار صدر کی حیثیت سے دیکھیں گے، علامہ امین شہیدی

ایرانی عوام آیت اللہ رئیسی کو معاشی مشکلات کے خاتمہ کیلئے ایک ذمہ دار صدر کی حیثیت سے دیکھیں گے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی فتح ایرانی قوم کے لئے حوصلہ افزا ہے۔ امید ہے کہ ایرانی عوام انہیں معاشی مشکلات کے خاتمہ کے لئے ایک ذمہ دار اور سرگرم صدر کی حیثیت سے دیکھیں گے اور ان کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو مزید وسعت اور تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انقلاب اسلامی ایک بار پھر اپنے ثمرات اور برکات سے ایرانی قوم کو نوازنے کے لئے آمادہ ہے اور آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی جیت کے بعد یہ انقلاب ایک نئے جنم کے ساتھ سامنے آنے والا ہے۔ چونکہ گذشتہ آٹھ سالوں میں اور اس سے پہلے کے کچھ ادوار میں کافی حد تک لوگ انقلاب کے ثمرات سے محروم رہے، انقلابی نظریات کو کچلنے اور کمزور کرنے کی کوششیں ہوئیں، انقلاب کے راستے کو مخدوش کرنے اور لوگوں میں شکوک و شبہات پھیلانے کے مواقع فراہم کئے گئے۔

عالمی اور استکباری میڈیا نے انقلاب کے چہرے کو مسخ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ اگر قاسم سلیمانی جیسے عظیم ترین شہداء کا خون نہ گرتا تو شاید اس وقت انقلاب کے لئے اتنی آسانی سے سنبھلنا آسان نہ ہوتا۔ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی درحقیقت مردِ میدان ہیں۔ جس طرح بنی صدر کے بعد فتنہ کے اُس دور میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران اور انقلاب کو سنبھالا تھا اور شہید رجائی کے بعد نا گفتہ بہ صورتحال میں ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئی تھیں، اسی طرح اب لوگ  آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا تابناک چہرہ دیکھیں گے۔ گذشتہ ادوار میں ان کی قاطعیت،  عدلیہ میں کرپشن سے مقابلہ اور کرپشن میں ملوث سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کو پکڑنا، ان کو منطقی انجام  تک پہنچانا اور قانون کے مطابق ان سے سلوک کرنا یہ سب آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے کارناموں میں شامل ہے۔ امیدِ قوی ہے کہ وہ نئے ولولہ اور نئی انقلابی روح کے ساتھ ایک نئی حکومت تشکیل دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 939092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش