0
Sunday 20 Jun 2021 17:26

سید ابراہیم رئیسی کی شاندار کامیابی پر آغا سید حسن کی مبارکباد

سید ابراہیم رئیسی کی شاندار کامیابی پر آغا سید حسن کی مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدارتی انتخابات میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شاندار کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای، ایرانی قوم اور دنیا بھر میں انقلاب اسلامی کے عقیدت مندوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کی۔ آغا سید حسن نے سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کو انقلاب اسلامی ایران کے تحفظ اور سربلندی اور ایرانی قوم کے جذبہ خود اعتمادی و خود انحصاری کے حوالے سے ایک سنگ میل قرار دیا اور ایرانی عوام کے اس فیصلے کو حضرت امام خمینی (رہ) کے انقلابی نصب العین کے ساتھ تجدید وفا کا مظاہرہ قرار دیا۔

آغا سید حسن نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ابراہیم رئیسی کو رہبر معظم کی سرپرستی میں انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کی خدمت کی توفیق عطا کریں۔ آغا سید حسن نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اپنے منصب کا استعمال کرکے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے درد مندانہ کردار ادا کر کے کشمیری عوام کو مشکور و ممنون فرمائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 939093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش