0
Sunday 20 Jun 2021 17:25

بھارت میں ایک دن میں کورونا کیسز کی تعداد میں 30 ہزار سے زیادہ کی گراوٹ

بھارت میں ایک دن میں کورونا کیسز کی تعداد میں 30 ہزار سے زیادہ کی گراوٹ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کے ایکٹیو کیسز تیزی سے کم ہورہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30776 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے اور 1576 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا ہفتے کے روز 38 لاکھ 10 ہزار 554 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 66 لاکھ 93 ہزار 572 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58419 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 29881965 ہوگئی۔

اسی عرصہ کے دوران 87 ہزار 619 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار 9 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 30 ہزار 776 سے گھٹ کر مجموعی تعداد سات لاکھ 29 ہزار 243 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1576 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 86 ہزار 713 ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 939094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش