0
Sunday 20 Jun 2021 16:34

جیکب آباد میں سڑکیں بند کرنے پر جے یو آئی کے پچاس کارکن گرفتار

جیکب آباد میں سڑکیں بند کرنے پر جے یو آئی کے پچاس کارکن گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز جیکب آباد میں جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا عبدالجبار کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد جے یو آئی کے کارکنان سڑکوں پر احتجاج کرنے نکلے اور اس واقعے کے خلاف دھرنہ دیتے ہوئے روڈز بلاک کر دیئے۔ پولیس نے کچھ دیر بعد ان کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا اور قانون، نظم و ضبط اور نظام کے استحصال پر متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب جمیعت علمائے اسلام کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان کے امیر کے خلاف ایک سازش کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مولانا عبدالجبار کی گرفتاری بلاجواز اور غیر اخلاقی ہے۔ کارکنوں کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ سڑکوں پر احتجاج کرنے نکلے تھے، وہ صرف مولانا عبدالجبار کی گرفتاری نہیں بلکہ جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی وجہ سے بھی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ جنہیں پولیس نے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا، بلکہ جمیعت علمائے اسلام کے پچاس کارکنوں کو بھی گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 939095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش