QR CodeQR Code

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کر لیا

20 Jun 2021 17:04

صوبے کی تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کیجانب سے اسپیکر چمبر میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں بجٹ کے آئندہ اجلاسوں کیلئے لائحہ عمل پر گفتگو کرنے کے امکانات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں بجٹ کے آئندہ اجلاسوں کے لئے لائحہ عمل پر گفتگو کرنے کے امکانات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسبملی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور موجودہ وزیراعلیٰ جام کمال خان، جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر سردار یار محمد رند، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر اسد اللہ بلوچ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور وزیر عبدالخالق ہزارہ، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے اور جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی کو اجلاس میں دعوت دی ہے۔ مشترکہ اجلاس اسپیکر چیمبر میں طلب کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 939101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939101/اسپیکر-بلوچستان-اسمبلی-نے-پارلیمانی-لیڈرز-کا-اجلاس-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org