?>?> ابراہیم رئیسی کی کامیابی انقلاب اسلامی کا تسلسل ہے، علامہ سبطین سبزواری - اسلام ٹائمز
0
Sunday 20 Jun 2021 19:19

ابراہیم رئیسی کی کامیابی انقلاب اسلامی کا تسلسل ہے، علامہ سبطین سبزواری

ابراہیم رئیسی کی کامیابی انقلاب اسلامی کا تسلسل ہے، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدر اسلامی جمہوریہ ایران بننے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ایک بار پھر ممتاز عالم دین، چیف جسٹس اور فقیہہ کا بھاری اکثریت سے کامیاب ہونا دلیل ہے کہ امام خمینیؒ کی قیادت میں 42 سال پہلے آنیوالے انقلاب اسلامی کا تسلسل برقرار ہے۔ امریکی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہارنے والے کسی صدارتی امیدوار نے انتخابی دھاندلی کا الزام عائد نہیں کیا، جس سے امریکی اور اسلامی جمہوریت میں فرق صاف نظر آ گیا ہے۔ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے جبکہ ایران کے صدارتی الیکشن میں ایسا نہیں ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ اسلامی جمہوری نظام مضبوط ہے۔ ملکی آئین پر عملدرآمد ہوتا ہے۔

تہنیتی پیغام میں علامہ سبطین سبزواری نے توقع ظاہر کی کہ نئے صدر، ولی امرالمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی پالیسی کے مطابق ایرانی عوام کی خدمت کریں گے، خاص طور پر معیشت کی بحالی اور امریکہ کیساتھ تعلقات میں عالم اسلام کے مفادات کا خاص خیال رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب بیت المقدس کی آزادی، اور دنیا بھر کے مظلوم عوام کی ایران سے وابستہ توقعات پوری ہوںگی۔
خبر کا کوڈ : 939107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش