QR CodeQR Code

کراچی میں خطرناک قسم کی پھپھوندی کا کیس رپورٹ

20 Jun 2021 19:59

کینڈیڈا اورس فنگس سے متاثرہ بچہ رواں سال اپریل سے بچوں کے پیڈس یونٹ 2 میں زیر علاج ہے، جون میں بچے کی رپورٹس میں کینڈیڈا اورس فنگس کی تصدیق ہوئی تھی، یہ مرض بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور ایک سے دوسرے فرد کو منتقل ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے سرکاری سول اسپتال میں کینڈیڈا اورس فنگس کا کیس رپورٹ ہوگیا، کینڈیڈا اورس فنگس سے متاثرہ 6 سالہ بچہ سول اسپتال کے بچہ وارڈ میں زیر علاج ہے، ماہرین نے مرض پھیلنے کے خدشے کے سبب احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیاہے۔ ذرائع کے مطابق سول اسپتال کے شعبہ متعدی امراض کے ماہرین ڈاکٹر مدیحہ ستار انصاری اور ڈاکٹر عزیز اللہ خان نے رتھ فاﺅ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ کینڈیڈا اورس فنگس سے متاثرہ بچہ رواں سال اپریل سے بچوں کے پیڈس یونٹ 2 میں زیر علاج ہے، جون میں بچے کی رپورٹس میں کینڈیڈا اورس فنگس کی تصدیق ہوئی تھی، یہ مرض بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور ایک سے دوسرے فرد کو منتقل ہو سکتا ہے۔ خط میں ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ یہ مرض آئی سی یو میں داخل مریض اور کمزور مدافعتی نظام کے مریضوں کو زیادہ متاثر کر سکتا ہے، علاج پر مامور طبی عملہ بھی اس مرض کا شکار ہو سکتا ہے، اس کا علاج بہت مہنگا اور مشکل ہے، عملے سمیت دیگر مریضوں کو کینڈیڈا اورس فنگس سے بچانے کیلئے ماحول کو صاف رکھا جائے، وارڈ میں ڈس انفیکشن اسپرے کرنے سمیت اور آلات کو اسٹرالائز کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 939108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939108/کراچی-میں-خطرناک-قسم-کی-پھپھوندی-کا-کیس-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org