0
Sunday 20 Jun 2021 22:03

اسلام آفاقی مذہب کے ساتھ مکمل ضابطہ حیات ہے، علامہ ساجد نقوی

اسلام آفاقی مذہب کے ساتھ مکمل ضابطہ حیات ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں اسلام آفاقی مذہب کے ساتھ مکمل ضابطہ حیات ہے، جس نے تمام شعبوں میں انسانی معاشروں اور انسانیت کی فلاح کی رہنمائی فرمائی ہے، جنگ ہو یا امن، ہجرت ہو یا قیام، تمام صورتوں میں رہنما اصول ایسے وضع کئے جو رہتی دنیا تک مثال رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگوں، تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے اور پناہ گزینوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے عالمی ایام پر اپنے بیان میں کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ دوران جنگ میں فریق مخالف کے ساتھ حسن سلوک کا تذکرہ اسلامی تعلیمات میں واضح ہے، حضور اکرم (ص) نے فتح مکہ کے موقع پر جس طرح مخالفین کے گھروں کو بھی پناہ گاہ قرار دیا وہ دنیا کی سب سے بڑی مثال ہے جس میں مفتوحہ علاقے میں کوئی تشدد ہوا نہ ہی کسی کے جان و مال کو گزند پہنچایا گیا بلکہ اسے تحفظ فراہم کیا گیا، جنگی قیدیوں پر تشدد یا جنسی تشدد کی بجائے انہیں تعلیم و تربیت سے وابستہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو جنگوں اور تنازعات میں ان رہنماء اصولوں سے استفادہ کرنا چاہیے، سپہ سالار لشکر محمدی حضرت علی ابن ابی طالبؑ نے اس حوالے سے ایسی مثالیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک مثال ر ہیں گی، علامہ ساجد نقوی نے مہاجرین کے عالمی دن پر کہا کہ انصار و مہاجرین میں حضور اکرم (ص) کا معاہدہ رہتی دنیا کے لئے مثال ہے کہ کس طرح انصار مدینہ نے مہاجرین کا استقبال کیا، کس طرح سے اپنے مشکل ترین حالات میں بھی مہاجرین کے لئے کشادہ دلی سے کام لیا، افسوس آج بھی مہذب دنیا میں اقتدار کی رسہ کشی اور بے پناہ ظالم ڈھانے اور گھروں سے جبراً نکالنے کی وجہ سے لاکھوں مہاجرین نام نہاد کی مپوں میں کسمپرسی کی حالت میں رہنے پر مجبور ہیں، یورپ و مغربی ممالک جو خود کو تہذیب یافتہ کہتے ہیں انکے دروازے جنگوں اور فاسد نظام سے تنگ مہاجرین کےلئے بند ہیں لیکن اقوام متحدہ کیوں اس حوالے سے اقدامات نہیں اٹھاتا؟ حالانکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک نے لاکھوں افغان مہاجرین کو نہ صرف پناہ دی بلکہ 2 عشروں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود انہیں سہولیات فراہم کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش